عربی زبان میں دلچسش اندازِ بیان کی حامل کتاب ہے۔
اس کے مشمولات کی اہمیت اور طرزِ تحریر کی عمدگی اس بات سے مؤکد ہو جاتی ہے کہ یہ کتاب ۱۰ لاکھ سے زیادہ تعداد میں شائع ہو کر قلوب واذہان پر دستک دے چکی ہے۔ اس میں جو واقعات بیان کیے گئے ہیں وہ ہرگز افسانہ نہیں ہیں بلکہ مصنفہ نے معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھ کر مرض کی تشخیص کی ہے۔ پھر صرف مرض ہی کو متعین نہیں کیا بلکہ قرآن و حدیث سے اس کا علاج بھی بتایا ہے۔
اس کتاب کو اردو کے قالب میں اس خوبی سے ڈھالا گیا ہے کہ ہمارے معاشرے کی ایک جیتی جاگتی تصویر سامنے آگئی ہے۔ ان تمام محرکات و حالات کا اجمالی خاکہ بڑی چاکبدستی سے پیش کیا گیا ہے جس سے یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ ہمارا معاشرہ مغرب کی مادر پدر جنسی آزادی کی نقالی ہرگز نہیں کر سکتا۔ ہماری بیٹیوں کے لیے یہ کتاب کسی بھی قیمتی تحفے سے کم نہیں۔ بلکہ یہ کہناہرگز مبالغہ نہ ہوگا کہ اس کتاب کا مطالعہ آج کل کے زہریلے ماحول کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے تریاق ثابت ہوگا۔
یہ کتاب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ کر شعور کی پختگی حاصل کرنے والی ہر لڑکی کی ضرورت ہے۔
عبدالمالک مجاہد
دارالسلام پبلشرز







Reviews
There are no reviews yet.