رحمتِ عالم ﷺ

₹475.00

سید سلیمان ندوی | دارالسلام

Out of stock

Out of stock

سید سلیمان ندوی کی زیرِ نظر کتاب عظیم رہبرِ کائنات ﷺ کی سیرتِ مقدسہ کی مختصر دستاویز ہے۔ سید صاحب نے ہر شعبۂ زندگی کے انسانوں پر واضح کر دیا ہے کہ تم چاہے کسی بھی حال میں ہو، اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے اور کسی بھی موڑ پر ہو، تمہیں رہنمائی کا نور صرف محمد رسول اللہ ﷺ ہی سے ملے گا اور وہی تمہیں فلاح و نجات کی منزل تک پہنچا دے گا۔

سید صاحب نے تاکید کی ہے کہ اگر تم طالب علم ہو تو غارِ حرا میں بیٹھنے والی ہستی کو دیکھوں کی اس نے قرآن کریم کو کس طرح سیکھا۔ اگر تم استاد ہو تواصحابہ صُفّہ کے معلم گرامی کی پیروی کرو۔ اگر تم خاوند ہو تو سیدہ خدیجہ، سیدہ عائشہ اور دیگر ازواجِ مطہراتؓ کے اعلیٰ قدرشوہرکو دیکھو۔ اگر تم صاحبِ اولاد ہو تو سیدہ فاطمہؓ  کے جلیل القدر باپ کو دیکھوکہ انہوں نے اولاد کی دینی تریبیت کس طرح فرمائی۔ اگر تم تبلیغ کے فرض عین میں مصروف ہو تو مکہ مکرمہ کی گلیوں، طائف کی وادیوں اور مدینہ منورہ کے کوچہ و بازار میں چلنے پھر نے والے مبلغ اعظم ﷺ کو دیکھو کر اس نے اللہ کے بندوں تک کس طرح دین کا پیغام پہنچایا۔ اگر تم تاجر ہو تو سیدہ خدیجہ کا سامان تجارت فروخت کرنے والے کی طرف نظر کرو کہ اُس نے کتنی  دیانت و امانت سے تجارت کی۔ اگر تم دوست ہو تو غار ثور کی تنہاییوں میں صدیق اکبر کو دلاسا دینے والے کو دیکھو اور سبق سیکھو کروہ ایک نادیدہ بالاتر، بمہ مقتدر مقدس ترین، ہستی پرکیسا اٹل ایمان رکھتا تھا اور کیسے نازک مرحلے میں اُس کے لیوں پر لا تحنز ان اللہ معنا ہی  کا نشیدِ مقدس گونج رہا تھا۔ اگر تم کمانڑر ہو تو جنگ بدر کے مجہادیں کے بیدار مغز کمانڑر انچیف کو دیکھو۔ اگر تم فاتح ہو تو مکہ مکرمہ کے فاتح کو دیکھو کہ اُس عالی ظرف اور کریم النفس قائد انسانیت نے سفاک تا تلوں اور اپنے خون کے پیا سے دشمنوں کو بھی کس فراخ دلی سے معاف کر دیا۔ کیا تاریخ عالم میں ڈھونڈے سے بھی شرافت کی ایسی نادر مثال ملے گی؟ ﷺ

دارالسلام یہ کتاب اِس طلب، تڑپ اور ذعا کے ساتھ  شائع کر رہا ہے کہ عالم انسانیت رسول رحمت ﷺ  کی جامع سیرت سے آگاہ ہو کر راہ ہدایت احتیار کر لے۔ عزیز گرامی حافظ عبدالعظیم اسد اور دیگر رفقاء ادارہ نے اس کتاب کی پیشکش کے لیے جس قد محنت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ دارالسلام ریاض کے شعبہ تحقیق وتالیف کے انجارج قاری محمد قبال اور ان کے رفقاء بھی کتاب کا مراجع کرنے پر میرے شکر یہ کے مستحق ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہر مسلمان کے فکر و عمل پراس کتاب کے مندرجات کا سایہ ڈال دے۔

خادم کتاب و سنت

عبدالمالک مجاہد

مدیر: دارالسلام _ الرايض، لاہور

Weight 0.348 kg
Dimensions 21 × 3 × 14 cm
Book Author

سید سلیمان ندوی

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

200

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “رحمتِ عالم ﷺ”