دارالسلام قرآنی قاعدہ

₹300.00

استاد القراء الشیخ القاری محمد ادریس الواصم | دارالسلام

3 in stock

جدید ایڈیشن

قرآن کریم اللہ رب العزت کا کلام مقدس ہے۔ یہ انسان کو اس کی زندگی کا اصل مقصد بتاتا ہے اور مرنے کے بعد جو حالات پیش آئیں گے،  ان کی اطلاع دیتا ہے۔ قرآن سیکھنے اور سکھانے کی اسی زبردست اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر دارالسلام اپنی نوعیت کے اس منفرد قرآنی قاعدے کا جدید ایڈیشن نہایت اہتمام اور ترتیب نو کے ساتھ شائع کر رہا ہے۔ یہ قاعدہ استاذ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ نے قرآن کریم کی درس و تدریس کے لیے خاص طور پر مرتب فرمایا ہے۔ اسے پڑھ کر ان شاء اللہ بالکل صحیح طریقے سے قرآن کریم کی تلاوت کی جا سکتی ہے۔ جدید ایڈیشن کی خصوصیات یہ ہیں

1۔ اسباق کے متعلق شروع اور آخر میں اساتذہ و طلبہ کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

2۔ اسباق اور مشقوں میں حروف و حرکات کو مختلف رنگ کے ذریعے سبق کے مطابق نمایاں کیا گیا ہے۔

3۔ اسباق میں صرف قرآنی مثالوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جنھیں مشقوں میں اسباق کے مطابق حروف تہجی کی ترتیب سے ذکر کیا گیا ہے۔

4۔ ہجے اور جوڑ کرنے کا طریقہ، وقف کا طریقہ مثالوں کے ساتھ اور اہم قواعد تجوید ایک ہی اسلوب میں لکھے گئے ہیں۔

5۔ قاعدے کے آخر میں مخارج الحروف یا تصور خصوصیت سے شامل کیے گئے ہیں۔

6۔ جن کلمات کے لکھنے اور پڑھنے کا طریقہ مختلف ہے، ان کی وضاحت کی گئی ہے، نیز ان کے وقف اور وصل کی صورت میں پڑھنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

7۔ وقف کی تمام اقسام ایک مستقل سبق میں بڑی وضاحت سے بیان کی گئی ہیں۔

8۔ قرآنی رموز اوقاف کے ساتھ اہم قرآنی معلومات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

9۔ اسباق کے باہمی ربط کو ملحوظ رکھ کر انہیں ترتیب دیا گیا ہے۔

10۔ آخر میں مکمل مسنون نماز، نماز کے بعد کے مسنون اذکار، آیت الکرسی، قنوت وتر، سجدہ تلاوت اور نماز جنازہ کی دعائیں بھی درج کر دی گئی ہیں۔

Weight 0.102 kg
Dimensions 24 × 2 × 17 cm
Book Author

شیخ القاری محمد ادریس العاصم

Cover Type

سافٹ کئور

Pages

64

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “دارالسلام قرآنی قاعدہ”