خواتین کا طریقہ نماز؟
ہر مسلمان کو غور و فکر کی دعوت
نماز اسلام کا ایک اہم ترین فریضہ، اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک رکن اور کفر و اسلام کے درمیان فرق کرنے والا عمل ہے۔ اس سے نماز کی اہمیت و فضیلت واضح ہے۔
لیکن ایک مخصوص فقہ کے پابند حضرات نے جن کی بڑی تعداد پاک و ہند میں اکثریت ہے، اپنی عورتوں کے لیے نماز کا ایک ایسا طریقہ تجویز کیا ہوا ہے جو مردوں سے مختلف ہے اور ان کی عورتیں اسی طریقے سے نماز پڑھتی ہیں۔
یہ طریقہ اگر احادیث سے ثابت ہوتا تو ظاہر بات ہے اس پر اعتراض کی گنجائش نہ ہوتی بلکہ سب کے لیے اس کی پابندی ضروری ہوتی۔ لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ اس فرق و اختلاف کی کوئی صحیح بنیاد نہیں ہے، یعنی کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں ہے۔
ہماری دعوت ہے کہ آپ اس دعوے کو جانچیں پرکھیں اور اس پر غور کریں۔ اگر یہ دعویٰ صحیح ہے (جس کے پرکھنے کے لیے اس کتاب کا غیر جانب داری سے مطالعہ ان شاء اللہ کافی ہوگا) تو فقہی جمود کو توڑ کر اپنی عورتوں کی نماز سنت نبوی ﷺ کے مطابق کریں۔ اور اگر ملاحظہء کتاب کے بعد بھی آپ اس میں بیان کردہ دلائل سے مطمئن نہ ہوں تو اپنے علماء سے ہمارے دلائل کا جواب طلب کریں اور ہمیں ان سے آگاہ کریں۔ اگر وہ اس فرق و اختلاف کی ایک بھی صحیح مرفوع حدیث پیش کر دیں گے تو ہمیں اس دعوے سے رجوع کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوگا۔
ہاتوا برہانکم ان کنتم صادقین۔
“اگر سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو۔”








Reviews
There are no reviews yet.