نفاذ شریعت کیوں اور کیسے

₹100.00

حافظ صلاح الدین یوسف | دارالسلام

10 in stock

تم جیسے ہوگے، ویسے ہی تم پر حکمران بنائے جائیں گے

یعنی تم جیسے عمل کرو گے، ویسے ہی تمہیں حکمران نصیب ہوں گے۔ عوام صحیح ہوں گے تو حکمران بھی صحیح اور عوام غلط ہوں گے تو حکمران بھی غلط۔ جیسے اردو زبان میں کہا جاتا ہے: جیسی روح، ویسے فرشتے۔ بنا بریں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہ حیثیت مجموعی پوری قوم نے اسلام سے انحراف کی جو راہ اپنا رکھی اور اپنی سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور معاشرتی زندگی حتی کہ اخلاق معاملات میں بھی اسے تقریبا خارج کر رکھا ہے، اسی کی سزا اللہ تعالیٰ ظالم اور بے درد حکمرانوں کی صورت میں ہمیں دے رہا ہے۔ شامت اعمال ماصورت نادر گرفت کی صورت سے ہم دوچار ہیں۔ اعاذنا اللہ منہ

اس لیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم جن گھمبیر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، ان سے ہمیں نجات ملے، ہماری مشکلات ختم ہو اور اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو جائے اور عہد شکنی اور اسلام سے انحراف کی سزا سے ہم بچ جائیں تو اس کا صرف ایک راستہ ہے، اور وہ ہے اسلام کے نفاز کا، اس کو اپنانے کا اور اپنی زندگیوں کو اس کے سانچے میں ڈھالنے کا۔ محض چند عبادات کو رسوم و عادات کے طور پر ادا کرلینا، اسلام نہیں یے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اسلام کی ہدایات و تعلیمات اور اس کے اصول و ضوابط کو اختیار کرنا اسلام ہے۔ جیسے قرآن نے اہل ایمان سے خطاب کرکے کہا ہے:

’’ اسلام می پورے کے پورے داخل ہوجاو’’

 

Weight 0.035 kg
Dimensions 17 × 2 × 12 cm
Book Author

حافظ صلاح الدین یوسف

Cover Type

سافٹ کئور

Pages

32

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “نفاذ شریعت کیوں اور کیسے”