محبت کی حقیقت

290.00

شیخ سمیر جلی / حافظ محمد امین | دارالسلام

3 in stock

محبت کی حقیقت
ہمیں پیدا فرمانے والا رب ذوالجلال سب حسینوں سے بڑھ کر حسین و جمیل ہے، اس جیسا خوبصورت کوئی نہیں۔ یہ اُسی کے بے مثل حسن کی ادنیٰ سی کرشمہ سازی ہے کہ اس نے یہ کا ئنات بنائی تو اس کے ہر گوشے کو حسن کی جلوہ آرائیوں سے معمور کر دیا۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہمارے چاروں طرف حسن کے جلوے موجود ہیں؟ یہاں چاند ستاروں سے سجا ہوا آسمان ہے، کہیں پہاڑوں کی برف پوش چوٹیاں ہیں، کہیں آبشاروں کا نغمہ ہے۔ کہیں جھومتے ہوئے سرسبز جنگل ہیں۔ کہیں پھول ہیں، کہیں تتلیاں ہیں، کہیں جگنو ہیں ۔ یہ خوبصورت کا ئنات بنا کراللہ رب العزت نے انسان کے قلب و نظر کو ذوق جمال آشنائی بھی عطا فر مایا ہے۔

زیر نظر کتاب ”محبت“ کا موضوع انسان کا یہی جمال آشنا دل ہے ۔ فاضل مصنف شیخ سمیر حلبی نے قرآن وسنت کی روشنی میں بتایا ہے کہ انسان کو جمال آشنا نگاہ اور محبت بھرا دل صرف اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ رب جمیل ہی سے محبت کرے اور اسی کی بارگاہ عالی میں اپنی پیشانی جھکا دے ۔ دین قیم سراسر محبت ہی کا نام ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے ٹوٹ کر محبت کرنا اور رسالت مآب ﷺ سے غایت درجہ محبت کرتے ہوئے اپنے دل و دماغ اور روح و بدن کا ایک ایک ریشہ ان کی اطاعت میں لگا دینا اور تمام مسلمانوں کے لیے محبت اور خیر خواہی کا جذبہ رکھنا ہی مطلوب دین ہے۔ یہ کتاب نفسانی محبت کے روگی نو جوانوں کے لیے ہدایت کا چراغ ہے۔ اس کتاب کی ہدایات و تعلیمات پر جو بھی خلوص دل سے عمل کرے گا ، ان شاء اللہ وہ خود حسن اور حسنات کی دل آویز تصویر بن جائے گا۔

Weight 0.247 kg
Dimensions 21 × 2 × 14 cm
Book Author

سمیر جلی

Translator(s)

شیخ الحدیث حافظ محمد امین

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

121

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “محبت کی حقیقت”