جنگ کیوں لڑی جاتی ہے؟
سچ کو سچ ثابت کرنے کے لیے یا جھوٹ کو بیچ بنانے کے لیے۔
سچ کو سچ ثابت کرنا ایک کار دشوار ہے…. اور
جھوٹ کو سچ ثابت کرنا آسان ترین کام ہے۔ جب انا کے بت پاش پاش ہونے لگیں۔
جھوٹے معبودوں کی خدائی کا طلسم دم توڑنے لگے۔
غرور و تکبر خاک میں جاملے۔
آباء کی عظمت پر حرف آنے لگے تو پھر واقعی …
سچائی کے ٹاٹ پر جھوٹ کا مخملیں پیوند لگا نا پڑتا ہے۔
مکہ کے سردار اسلام کے نخلستان میں قدم رکھنے کے بجائے اس نخلستان کو اجاڑنے پر تل گئے۔
صرف اس لیے کہ اُن کے جھوٹ کا پول کھل گیا، اُن کے پتھر کے صنم اپنی کشش کھو بیٹھے۔
ظلم پر ظلم ڈھا کے بھی ان کے من کی پیاس نہیں بجھی ۔ اُن کی تلملاہٹ…… انتظام میں بدلی…. انتقام نے جنگ کا میدان سجادیا…… تاریخ اسلام کا اولین میدان جنگ اور نتیجہ وہی رہا۔
حق غالب آیا باطل کو شکست ہوئی۔
اولین جنگ اولین فتح
اسلام کے قدم مضبوط تر ہو گئے
تاریخ اسلام کے اولین معرکے کی شاندار کہانی ۔








Reviews
There are no reviews yet.