بسیرت امام بخاری
امام بخاری نے صحیح بخاری کی صورت میں امت پر جو احسان عظیم کیا تھا امت نے اسے لمحہ بھر کے لیے بھی فراموش نہیں کیا ۔ حدیث کی اس دستاویز کو امت مسلمہ کی طرف سے “صحیح ترین احادیث کی قبولیت کا درجہ حاصل ہوا ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ کے امتیازی وصف پر امت کا اجماع ہے۔ کسی نے صحیح بخاری کے رواۃ کا تعارف کرایا تو کسی نے تراجم ابواب کا، کسی نے شرح لکھی تو کسی نے اختصار کیا، کسی نے حواشی لکھے تو کسی نے معلق روایات کا حکم بیان کیا اور اکثر زندہ زبانوں میں اس کے ترجمے بھی شائع ہوئے۔ اسی لیے امام بخاری کا تذکرہ کتب اسمائے رجال میں ممتاز حیثیت سے جگمگا رہا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ کی ولادت باسعادت، بودوباش، سفر وحضر، تعلیم و تعلم، اساتذه و تلامده، علوم و فنون میں بلند پایہ، تالیفات و تصنیفات اور ان کا اسلوب اور مندرجات، امام صاحب کے ہم عصر حکمران، آپ کا زہدو ورع، عبادت وریاضت، احادیث رسول ﷺ سے آپ کا شغف، متقدمین اور متاخرین کے امام صاحب کے بارے میں خیالات و جذبات اور ممتاز زندگی کے علمی و عملی واقعات کو زیر نظر کتاب ”سیرت امام بخاریرحمہ اللہ میں عام فہم انداز، محققانہ اسلوب اور دلکش پیرائے میں دارالسلام نے “ ممتاز اہل علم کی قلمی معاونت سے عمدہ طباعت کے ساتھ افادہ عام کے لیے پیش کیا ہے۔ یقینا اس کتاب میں ہمارے لیے عملی زندگی گزارنے کے قیمتی اسباق موجود ہیں۔








Reviews
There are no reviews yet.