سید نا عمر بن عبدالعزیز اسلامی تاریخ کی ایک عظیم اور عبقری شخصیت ہے جن پر مسلمان رہتی دنیا تک فخر کرتے رہیں گے۔ ہر چند کہ ان کی خلافت کا دورانیہ صرف ڈھائی سالوں پر محیط تھا، مگر وہ اس مختصر سے وقت میں آنے والی نسلوں کے لیے کچھ ایسے رہنما اصول مقرر کر گئے کہ آئندہ صدیوں تک آنے والے حکمران ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بلاشبہ ان کی سیرت پر بہت سارے لوگوں نے کتابیں لکھی ہیں اور آئندہ بھی لکھتے رہیں گے۔
میرے اپنے گھر میں اسلام کی جن پسندیدہ شخصیات کا اکثر و بیشتر تذکرہ رہتا ہے ان میں عمر بن عبید العزیز بھی شامل ہیں ۔ میں نے اس کتاب میں عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے بارے میں لکھی گئی کتابوں سے استفادہ کیا ہے۔ ان میں عربی کتب بھی ہیں اور اردو کتب بھی، بس لکھنے کا انداز اور حروف 0 کا چناؤ میرا اپنا ہے۔ ورنہ مواد تو تاریخ کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔
اس کتاب میں بے شمار فوائد، عبر تیں اور دروس ہیں۔ وہ لوگ جو حاکم یا صاحب اقتدار بن کر پروٹوکول کے چکر میں پڑ جاتے ہیں جن کا مقصد روپیہ پیسہ جمع کرنا ہوتا ہے انہیں عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
اگر قارئین میں سے اس کتاب کو پڑھ کر کوئی ایک شخص بھی اپنے اند رتبدیلی لے آتا ہے تو میں سمجھوں گا میری محنت پوری ہوگئی ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.