ہمارے مقدس پروردگار کو انسانوں کی باہمی محبت بڑی محبوب ہے۔ وہ تفرقے اور آپس کے لڑائی جھگڑے ہرگز گوارا نہیں فرماتا ۔ اللہ تعالیٰ نے بے حد کرم فرمایا کہ سب انسانوں کی رہبری کے لیے اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا اور ان کی معرفت قرآن کریم جیسی متاع بے بہا عطا کی ۔ قرآن کریم نے انسانوں کو باہمی یگانگت کے رشتے میں جوڑنے کا گُر بتا دیا کہ سب انسانوں کا ایک ہی پروردگار ہے ۔ سب کو اسی کی بندگی کرنی چاہیے، اس کی وحدت و یکتائی میں کسی کو شریک نہیں ٹھہرانا چاہیے اور اچھے کام کرنے چاہیے۔
قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے کے زیر عنوان یہ کتاب در حقیقت اسی نصب العین کی تشریح ہے ۔ آج دنیا بھر میں جگہ جگہ تفرقے اور تہلکے برپا ہیں ۔ دنیا امن اور عزت وراحت کی زندگی کے لیے ترس رہی ہے۔ اُسے یہ نعمت صرف قرآنی تعلیمات کی چھاؤں ہی میں نصیب ہو سکتی ہے۔ یہ کتاب قرآن کی عظمت و جلالت اور اس کے علوم و معارف کا جامع تعارف ہے۔ اسے خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز واقارب اور دوست احباب کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دیجیے









Reviews
There are no reviews yet.