A4 مصحف انڈو-پاک

1,040.00

50 in stock

 

بسم الله الرحمن الرحيم،

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے حضرت محمد ﷺ پر قرآن مجید اتارا تاکہ یہ جہانوں کے لئے منبع رشد وہدایت بنے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو قرآن کریم کی تلاوت اور اس میں غور و خوض کرنے کا پابند بنادیا تاکہ اللہ تعالیٰ کے اس عظیم کتاب سے اپنی زندگی کے تمام گوشوں کو نور کر کے راہنمائی حاصل کرے اور فلاح دارین کی طرف قدم بڑھائے۔

 قرآن کریم کی آیات کے معانی میں غور کرنے والوں کے لئے اللہ تعالی حکمت کے دروازے کھولتا ہے جبکہ اس عظیم کتاب سے رو گردانی کرنے والے کے منکر لوگ ہمیشہ گمراہی کی وادیوں میں بھٹکتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: یقینا یہ قرآن کافروں کے لئے موجب حسرت ہے۔

درود و سلام ہو نبی کریم ﷺ پر جنہوں نے رب کائنات کی یہ عظیم امانت ہم تک پہنچانے میں بھر پور کوشش کی اور ہمارے لئے تفسیر اور بیان کی سنت کی طرح ڈال دی ؛ اگر یہ نہ ہو تاتو قرآن کریم کے فہم سے ہم کوسوں دور ہوتے۔ صحابہ کرام نے اس طریقے کو اپناتے ہوئےنبی کریم ﷺکا اتباع کیا اور اس کے بعد تابعین اور پھر تبع تابعین اس عظیم مقصد کے لئے بر سر پیکار رہے تا آنکہ تفسیر ایک باقاعدہ علم کی حیثیت حاصل کرنے لگی۔ چنانچہ نکتہ رس اور راسخ العلم علماء نے قرآن کریم کی مستند اور محکم تفاسیر نوشتہ کیئے۔

چونکہ عصر حاضر میں خواص و عوام وقت کی تنگی داماں کے سب تفاسیر کی لمبی لمبی بیانات کو درخور اعتنا نہیں سجھتے اس لئے یہ امر ضروری سمجھا گیا کہ قرآن کریم کی آیات کی مشہور تفسیر تفسیر جلالین کو جامع اور موجز عبارات میں اہل علم و ارباب ذوق کے لئے پیش کیا جائے جو اخلال اور اطالت سے پاک ہو اور جس کے سر سری پڑھنے سے ہی آیت کے معانی کی معرفت اور احکام کا ادراک ہو جایا کرے۔

زیر نظر کتاب مختصر تفسیر جلالین کی وجیز اور مختصر انداز میں اس امید کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے کہ قرآن پڑھنے والے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

(ڈاکٹر جمیل الرحمن عبد السلام)

Weight 1.110 kg
Dimensions 28 × 4 × 22 cm
Translator(s)

ڈاکٹر جمیل الرحمٰن عبدالسلام

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

611

Publisher

شرکۃ رواد المستقبل

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “A4 مصحف انڈو-پاک”