اسلامی آداب معاشرت
دین و شریعت، عقائد و عبادات کے ایک مخصوص نظام اور وضع کا نام ہے۔ اسلامی عقائد کا سب سے قوی اور مضبوط مظہر اسلامی معاشرت میں کار فرما ہوتا ہے۔ یہ معاشرت اور اس کے اوضاع و اطوار جس قدر اپنے عقائد کے عکاس اور ترجمان ہوں گے ان میں اسی قدر سنجیدگی ، پختگی اور سیرت سازی کا ساز و سامان موجود ہوگا۔ اسلام سے قبل نجد وحجاز کے علاقوں پر ایک کافرانہ اور مشرکانہ معاشرت غالب تھی۔ اس معاشرت کے سارے کوائف جاہلیت کے رسوم و رواج سے وابستہ تھے، مگر یہ عقیدہ توحید کا فیضان تھا کہ نبی اکرم ﷺ نے قلیل ترین وسائل سے تیس سال کے مختصر عرصے میں ایک عظیم معاشرتی انقلاب برپا کر دیا۔ یہ معاشرتی انقلاب سراسر
اسلامی عقائد اور اس کی بنا پر اُٹھنے والی تہذیب و ثقافت سے ہم آہنگ تھا۔ چودہ صدیاں گزرنے کے بعد اسلامی زندگی اور معاشرت کی وہ شکل باقی نہیں رہی جو کتاب وسنت کا تقاضا ہے۔ عہد حاضر کا ذہنی انتشار اور قلبی اضطراب اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک ہم ایک مرتبہ پھر اپنی معاشرت کا رنگ ڈھنگ کوہ فاران
کی چوٹیوں سے بلند ہونے والے پیغام الہی کی روشنی میں اختیار نہیں کرتے ۔ ادارہ دارالسلام نے امت کی اس دینی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسلامی معاشرت کے خدو خال کو احادیث نبویہ صحیحہ کی روشنی میں جاننے اور متعارف کرانے کی یہ علمی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔








Reviews
There are no reviews yet.