ارکانِ اسلام و ایمان

790.00

محمد جمیل زینو | دارالسلام

2 in stock

ارکان اسلام و ایمان 
جو قوم اپنی خصوصیات اور روایات کو بھلا کر غیروں کی نقالی کرتی ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔ مسلمان دنیا کی امامت و قیادت کے لیے پیدا ہوئے تھے مگر یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ جو قوم انسانیت کی قیادت پر مامور کی گئی تھی، وہ خود ترغیبات نفس کے جال میں پھنس کر اپنی مایہ ناز روایات بھلا بیٹھی اور مغربی تہذیب کی نقالی میں ڈوب گئی۔ نتیجہ ظاہر ہے کہ آج مسلمان زندگی کی تگ و دو میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہر جگہ اپنے زوال کا
تما شا دیکھ رہے ہیں ۔
سعودی عرب کے نامور عالم محمد بن جمیل زمینوان دردمند علمائے دین میں سے ہیں جو امت مسلمہ کو اس کی موجودہ پستی اور مصائب و مکروہات سے نجات دلا کر اسے از سر نو قرآن وسنت کی بتائی ہوئی صراط مستقیم پر فائز کرنا چاہتے ہیں۔ موصوف نے زیر نظر کتاب ارکان اسلام و ایمان میں دین قیم کا خلاصہ آسان اسلوب میں بیان کر دیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی سچی بندگی کی دعوت دی ہے اور کفر شرک اور بدعت کی ہلاکتوں اور نئی تہذیب کی قباحتوں سے خبر دار کیا ہے۔ انہوں نے دین کی تمام بنیادی تعلیمات عام فہم اسلوب میں قلم بند کر کے ہر مسلمان کو دعوت عمل دی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ دین کی تفہیم، ایمان کی مضبوطی اور حسن عمل کے بغیر ہماری کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ یہ کتاب خود بھی پڑھیے اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بھی پڑھنے کی دعوت دیجیے۔

Weight 0.413 kg
Dimensions 21 × 2 × 14 cm
Book Author

محمد بن جمیل زینو

Translator(s)

حافظ محمد عبداللہ

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

290

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ارکانِ اسلام و ایمان”