امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ

890.00

صلاح الدین علی عبدالموجود | دارالسلام

5 in stock

امام سفیان بن عیینہ نے ایک سربر آوردہ تبع تابعی، نابغہ روز گار محدث اور استاذ حدیث تھے جنھوں نے تابعین اور اتباع تبع تا بعین کے مابین رابطے کا فریضہ سرانجام دیا اور علم حدیث کی تعلیم اور اس کے فروغ میں اپنی زندگی بتا دی ۔ انھوں نے ایک عرصہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں درس حدیث دیا اوران سے سیکڑوں شاگردوں نے کب فیض کیا جسے محدثین کو تدوین حدیث میں بہت مدد ملی۔ عربی میں الامام سفیان بن عیینه صلاح الدین علی عبدالموجود کی معرکہ آرا تصنیف ہے۔ دار السلام انٹرنیشنل نے سیر وسوانح اسلاف شائع کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، اس سلسلے کی یہ پہلی کتاب ہے جسے اردو قالب میں پیش کیا جارہا ہے۔

سیرت امام سفیان بن عیینہ کے مطالعے سے آپ اس عظیم محدث کے کردار وعمل، علم حدیث کی تدریس اور فروغ میں ان کی روشن خدمات ، قرآن و حدیث کے سلسلے میں ان کے تفسیری و تشریحی اقوال، ان کی درس حدیث کی مجلسوں کے احوال ، عقیدہ ومنہح کی پختگی ، حسب و نسب اور جرح و تعدیل میں ان کی قابل رشک معلومات ، دوران سفر میں انھیں پیش آمدہ حیرت انگیز واقعات ان کے جید اساتذ ہ اور لائق و فائق شاگردوں کا ذکر جمیل اور حدیث اورمحد ثین سے ان کی محبت سے آگاہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں ان کی فقہی آراء علم وراثت میں ان کا درک ، ان کے اخلاق و عادات بجز و انکسار، زہد و ورع ، عبادت و ریاضت، حکمرانوں کے متعلق ان کا رویہ، عقیدہ خلق قرآن کا مدلل رز اور ان کے اقوال زریں آپ کی رہنمائی کریں گے۔ یہ رہنما کتاب خود پڑھیے اور دوسروں کو اس کے مطالعے کی ترغیب دیجیے، ان شاء اللہ دنیا اور آخرت کی بہت سی بھلائیاں آپ کے حصے میں آئیں گی !

Weight .555 kg
Dimensions 14 × 3 × 21 cm
Book Author

صلاح الدین علی عبدالموجود

Translator(s)

پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

375

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ”