بچے، ہماری زندگی کے شگفتہ پھول ہیں۔ ہمارے مستقبل کی روشن اُمید اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔
بچوں کے اندر ذوق تجسس اور کسی بھی چیز کو جاننے اور پر کھنے کا مادہ دوسروں کے مقابلے میں غیر معمولی حد تک زیادہ ہوتا ہے۔ بچے اپنے ارد گرد پھیلی ہوئی اچھی یا بری چیزوں کو اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتے ہیں۔ اسی احساس کے پیش نظر دارالسلام نے بچوں کو دینی تعلیمات و اصطلاحات سے روشناس کرانے کے لیے یہ انسائیکلو پیڈیا تیار کیا ہے۔
بچوں کا اسلامی انسائیکلو پیڈیا میں آدم علیہ سے آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ایمان کیا ہے؟ احسان کیا ہے؟ وضو، اذان و اقامت نماز، روزہ، حج، زکاۃ جیسے اہم اور ناگزیر مضامین پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے مفید عنوانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بچوں کا اسلامی انسائیکلو پیڈیا نہ صرف بچوں کی دینی معلومات میں اضافے کا ذریعہ بنے گا بلکہ ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اور انھیں باعمل مسلمان بنے میں بھی خوب مدد دے گا۔ ان شاء اللہ










Reviews
There are no reviews yet.