امت مسلمہ کی ذلت ورسوائی کا ایک بڑا سبب ، حدیث پاک، قرآن حکیم سے منہ موڑنا ہے ۔اگر کچھ لوگ قرآن پڑھتے بھی ہیں تو اس کے معانی ومفاہیم سے بے خبر ہیں۔ ضرورت ہے کہ ہر مسلمان خدا کی آخری کتاب کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ اس کے لیے کسی ایسی مختصر تفسیر کی ضرورت تھی جس کا مطالعہ آسان ہو اور اس کی عبارت عام فہم ہو۔ اس ضرورت کو ’تفسیر احسن البیان‘نے بہ خوبی پورا کیا ہے۔
یہ معروف عالم دین جناب حافظ صلاح الدین یوسف کی تفسیر ہے۔ جس میں منہج سلف کے مطابق قرآنی مطالب کی تشریح کی گئی ہے۔ اسی بناء پر سعودی حکومت اسے شائع کر کے حجاج کرام میں تقسیم کرتی ہے۔
زیر نظر نسخہ دارالسلام نے خصوصاً بزرگوں کے لئے چھپایا ہے۔ خدا کرے کہ مسلمان قرآن کی طرف لوٹ آئیں تاکہ فلاح وکامرانی ان کا مقدر بن سکے
Reviews
There are no reviews yet.