حضرات صحابہ کرام علم و عمل کے اعتبار سے سب سے زیادہ قرآن کریم کو جانے والا گروہ تھے کیونکہ وہ نزول قرآن کے زمانے میں موجود تھے اورانھوں نے براہ راست نبی ﷺ سے قرآن سیکھا۔ پھر جب لوگوں کی عربی زبان کمزور ہوگئی اور وقت، زمانہ وحی سے خاصا دور ہو گیا تو لوگوں کو اس بات کی سخت ضرورت پیش آئی کہ کوئی ان کے لیے کلام اللہ کی تفسیر کرے، چنانچہ مختلف علاقوں میں تفسیر قرآن کی کئی تصنیفات منصہ شہود پر آئیں اور ان میں بعض غلط تاویلات بھی سامنے آئیں ، خواہ وہ دانستہ کی گئی تھیں یا بلا قصد ہو ئیں ۔
چنانچہ موجودہ زمانے میں ایک مختصر تفسیر کی ضرورت موجود تھی جس میں درستی اور آسانی کا بھر پور اہتمام کیا گیا ہو، اسی بنا پر یہ پراجیکٹ المختصر في
:تفسیر القرآن الکریم پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا جو مندرجہ ذیل خوبیوں کا حامل ہے:
قرآنی عبارت کی آسان فہم انداز میں وضاحت*
قراءات، اعراب اور فقہ جیسے مسائل میں پڑے بغیر صرف آیات کی تفسیر اور ان کے معانی کی وضاحت پر اقتصار وانحصار*
دوران تفسیر قرآن کے مشکل و غریب الفاظ کی تشریح*
نبی ﷺ، صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین سے صحیح سند سے مروی تفسیر پر اعتماد کی بدولت تفسیر میں صحیح منہج کا اتباع اور صحیح اصول تفسیر کا التزام*
اختلاف کے وقت اصول تفسیر اور مفسرین کے بیان کردہ قرائن ترجیح کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رائج معنی کی تلاش و جستجو کا اہتمام*
ہر صفحے کے آخر میں ” فوائد ” کے مستقل عنوان کے تحت آیات سے حاصل کردہ بعض فوائد و اسباق ذکر کرنے کا التزام جس سے آیات پر غور وفکر اور*
ان سے بھر پور استفادہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہر سورت کے شروع میں اس کے زمانہ نزول کی وضاحت کہ یہ مکی ہے یا مدنی اور اختصار کے ساتھ سورت کے اہم مقاصد کی تصریح و توضیح*
مصحف شریف کے حاشیے پر تفسیر لکھنے کا التزام*
اس مختصر تفسیر کو لکھنے، اس کی مراجعت کرنے اور اس کی تصحیح اور نگرانی جیسے اہم امور کا بیڑا مختلف اسلامی ممالک کے تفسیر و عقیدہ میں مخصص علماء کی ایک
کمیٹی نے اٹھایا۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ اس منصوبے کے اہداف حاصل کریں، آباد دنیا کے کونے کونے میں اس کی نشر و اشاعت کریں، قرآنی ہدایات کو تمام لوگوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں اور اس دنیا میں سعادت، رحمت اور امن و امان کے اصولوں کی ترویج و اشاعت میں اپنا حصہ ڈالیں، چنانچہ اس مختصر تفسیرکے اردو زبان میں ترجمے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس پراجیکٹ کا سہرا کتاب وسنت کی اشاعت کے عالمی ادارہ دار السلام کے ریسرچ سنٹر کے سرسجتا ہے ۔ دار السلام ریسرچ سنٹر کے علماء اور سکالرز کی مایہ ناز بڑی ٹیم نے اس پر بہت محنت کی ہے اور بڑی جانفشانی، ذمہ داری اور نہایت عمدگی سے اس کےترجمے، نظر ثانی اور پروف خوانی کے فرائض نبھائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
ہمارا مقصود اس سے یہ ہے کہ اردو زبان بولنے والے لوگوں تک ان کی زبان میں قرآن کے معانی بیان کیے جائیں تا کہ وہ آسانی اور سہولت کے ساتھ قرآن کے معانی سمجھ سکیں اور قرآنی تعلیمات پرعمل کرسکیں۔
ہم اللہ سے امید رکھتے ہینں کی وہ ہمارے اس تفسیری ترجمے کے عظیم مقصد کو پورا فرمائے گا۔ ہم نے اس ترجمے کی تصحیح، جانچ پڑتال اور مراجعت میں سر توڑ کوشش کی ہے تاکہ یہ قارئین کے لیے شایانِ شان طریقے سے شائع ہو، علمی اغلاط سے پاک ہو اور اردو زبان کے قارئین کے لیے سمجھنے میْں آسان او عام فھم ہو۔
ہم آخر میں یہی کہنا چاہیں گے کہ یہ المختصر فی تفسیر القرٓن الکریم کے اردو زبان میں ترجمے کا پہلا ایڑیشن ہے۔ ہم نے اس کے ترجمے میں مندرجہ ذیل مراحل پر توجہ مرکوز رکھی ہے:
ترجمہ* لغوی تحقیق* عمدہ مراجعت * قابل اعتماد طباعت * پروف ریڑنگ اور جدید پروڑکشن
ہم نے اس ترجمے میں صحت و تندرستی کی مقدور بھر کوشش کی ہے اور اسے درجہ کمال تک پنہچانے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تمام صلاحتیں صرف کی ہے۔ اس میں جو بھی درستی اور خوبی ہے، وہ اللہ کے فضل اور اس کی توفیق سے ہے اور جو کچھ نقص اور کمی ہے وہ ہماری طرف سے ہے۔
ہم تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری لغزشین معاف فرمائے، اس ترجمے کو نفع بخش بنائے، اسے مقبولئیت اور پزیرائی سے نوازے۔ وہی سب سے بڑھ کر دعا قبول کرنے والا اور امیدوں کا سب سے عظیم محور ہے۔
دارالسلام انٹرنیشنل کے بے حد ممنون ہونے کے ساتھ ہم ہر اس شخص کے شکر گزار ہیں جس نے اس ترجمے کی تصحیح اور پروف ریڑنگ میں اپنا حصہ ڈالا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اس پیشکش المختصر فی تفسیر القرٓن الکریم کے تراجم کی الیکٹرانک فورم پر ترقی کے لیے آپ ہمیں اپنی تجاویز وآراء سے نوازیں گے۔
www.mokhtasr.com
translate@mokhtasr.com
Reviews
There are no reviews yet.