یہ کتاب ڈاکٹر عائض القرنی کی مشہور عربی کتاب “اسعد امرة في العالم” كا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب قرآن اور حدیث کی روشنی میں عورت کو دنیا کی خوش نصیب عورت بننے کے گن سکھاتی ہے۔ اسلام مرد و عورت دونوں کو ایسی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس پر چل کر وہ دنیا وآخرت میں خوشی و سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
اس کتاب میں مصنف نے عورتوں سے خطاب کیا ہےاور بتایا ہے کہ کیسے اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ایک عورت خوش رہ سکتی ہے اور اس طرح اس عورت کے گھر کے لوگ بھی انشاء اللہ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے عورت اپنے منفی پہلوؤں سےابھر کر مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر سکتی ہے بفضل اللہ۔ غرض یہ کہ یہ کتاب ہر اس عورت کے لئے ضروری ہے جو اپنے منفی حالات سے اپھر نا چاہتی ہے اور سازگار حالات و ماحول کی متلاشی ہے۔
انسان کے سوچ اور جذبات کی بگاڑ کئی مصالب و پریشانیوں کو دعوت دیتی ہے۔ اس کتاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں عورت کے سوچ کی اصلاح کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کے جذبات کو
ایک صحیح سمت دکھائی گئی ہے۔ جو عورتیں ایک پرسکون زندگی اور کامیاب آخرت کی خواہشمند ہیں انہیں اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
Reviews
There are no reviews yet.