سیرتِ نبوی ﷺ 2جلد

2,150.00

دکتورمہدی  رزق اللہ احمد |  دارالسلام

2 in stock

 

اس کتاب کے مئولف عالم عرب کے نامور محقق دکتور مہدی رزقاللہ احمد ہے۔

ان کی اس عالمہ کتب کا یہ دلکش ترجمہ شیخ الحدیث محترم حافظ محد امین نے کیا ہے۔ نظرثانی اور حواشی کے ترجے کا فریضہ ادارے کے رکن محترم حافظ قمر حسن نے بخوبی انجام دیا ہے۔ محسن فارانی نے اس میں 16 تحقیقی اور معلومات افزا جغرافیائی نقشے شامل کر کے اس کی افادیت میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ کتاب کے آخر میں ضمیمہ کے الگ عنوان کے تحت اصطلاحی الفاظ کی توضیحات، سیرت النبی کے واقعات کا زمانی اشاریہ اور مصادر و مراجع بھی شامل کیے گئے ہیں۔ دکتور مہدی رزق اللہ قرآنی علوم کے ماہر ہیں،

حدیث کے جید عالم ہیں۔ وہ جدید اسالیبِ تحقیق سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انھوں نے اپنے فاضلانہ مقدمے میں لکھا ہے کہ میں عام مؤرخوں کی طرح ضعیف روایات قلم بند نہیں کرتا۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ صحیح صیح روایات کی مدد سے سیرت مقدسہ کی حقیقی تصویر پیش کردوں۔ انھوں نے سیرت مطہرہ سے متعلق تمام معلومات کی اچھی طرح چھان بین کی ہے۔ ان صحابہ کرام اور تابعین عظام کے اسمائے گرامی بتائے ہیں جنھیں جمالِ نبوت کے احوال لکھنے اور سننے سنانے کا خاص ذوق تھا۔ پھرانوں نے عہد بہ عہد درجہ بدرجہ سیرت نگاروں کا مفصل تعارف کرایا ہے۔ فاضل مؤلف نے ان مستشرقین سے بھی بے اعتنائی نہیں برتنی جنھوں نے رسالت مآب صلى الله عليه وسلم کی سیرت و شخصیت کے کسی بھی پہلو کا کوئی تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے ضعیف واقعات کو ساقط الاعتبار گردانتے ہوئے اسبابِ ضعف بھی بیان کیے ہیں۔ دکتور مہدی رزق اللہ احمد نے جزیرہ نمائے عرب کا قدیم پس منظر اجاگر کیا ہے۔ سیدنا ابراہیم کے سفر وحضر کی ولولہ انگیز اور ایمان افروز داستان سنائی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اپنے رب کی محبت و فدویت میں ڈوبے ہوئے اس رفیع الشان پیغمبر اور اس کے لخت جگر نے کس وار فتگئی شوق سے خانہ کعبہ تعمیر کیا اور ان کے بعد تاریخ کے مختلف    مراحل میں خانہ کعبہ کی تعمیر نو کی ضرورت کتنی مرتبہ پیش آئی۔ اس مقدس سرزمین کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے اس دور کے مروجہ مذاہب اور سیاسی و سماجی

حالات کی تصویریں بھی کھینچی ہیں ۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اللہ کے آخری رسول محمد ﷺ کن بے مثل صفات، جہات ، حیثیات اور کمالات کا مرقع تھے، انھوں نے کس طرح باطل کی سفاہت ، دناءت، مخالفت اور شرارت کے سفینے ڈبو دیے اور نامساعد حالات کی کیسی کیسی منہ زور آندھیوں میں پوری استقامت سے دین حنیف کی تبلیغ و دعوت کے چراغ روشن رکھے۔ محترم مؤلف نے سیرت طیبہ کے ہر پہلو سے فکر وعمل و جلا بخشنے والی حکمتیں اخذ کی ہیں اور نہایت بیش قیمت نصیحتیں یک جا کر دی ہیں۔ مؤلف نے کہیں بھی غلو سے کام نہیں لیا نبی ﷺ کی دینی تبلیغی سماجی اور سیاسی زندگی کی بڑی سچی نقش آرائی کی ہے۔ یوں آپ ﷺ کے مکارم و اوصاف کی کہکشاں دکھا کر سب کی نگاہوں کو دعوت دی  پیش کہ آئیے! اسوہ حسنہ سے رہنمائی کا نور حاصل کیجیے۔ اس طرح ہماری معیشت، معاشرت، معاملات، اخلاق اور عبادات کا ہر گوشہ چمک اٹھے گا اور جدید دنیا کی وہ تمام

تاریک را ہیں روشن ہو جائیں گی جہاں آج اُجالے کی اشد ضرورت ہے۔

خادم کتاب و سنت عبدالمالک مجاہد

Weight 2.110 kg
Dimensions 14 × 12 × 21 cm
Book Author

دکتور مہدی رزق اللہ احمد

Translator(s)

شیخ الحدیث حافظ إحمد امین

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

1614

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “سیرتِ نبوی ﷺ 2جلد”