نبی امی ﷺ کی سیرت مبارکہ کو امت نے ہر دور میں نئے سے نئے اسلوب میں پیش کیا ہے۔ سیرت کا موضوع ہر مؤلف، مترجم اور ناشر کے لیے حصول سعادت کا ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیرت کی کتب اپنے اندر ندرت و حکمت کے کئی پہلو لیے ہوئے منصہ شہود پر آتی اور داد تحسین وصول کرتی ہیں۔
زیر نظر کتاب بھی ندرت کے کئی پہلووں کی حامل ہے۔ سیرت مبارکہ اور قرآن مجید کے باہمی ربط کا اظہار، واقعاتِ سیرت کے بیان میں اختلاف کا حل، اسلوب میں ادنی چاشنی اور سطر سطر سے نبی کریم ﷺ سے محبت کے جھلکتے آثار اس کتاب کی نمایاں خوبیاں ہیں مگر اس میں جس پہلو کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے وہ ہے واقعاتِ سیرت کو متعدد قدیم مراجع سے اخذ کر کے انھیں موجودہ حالات پر منطبق کرنا اور ان سے دروس و عبر اور اسباق و نصائح کشید کر کے دور جدید سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
علاوہ از بین مؤلف کتاب ڈاکٹر علی محمد صلابی سیرت طیبہ پر مستشرقین کے رکیک حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہیں اور اصولِ روایت کا دامن بھی نہیں چھوڑتے۔ اس طرح 350 قدیم و جدید مصادر و مراجع کی روشنی میں مرتب کردہ یہ کتاب سیرت اعلی ترتیب عمدہ اسلوب، دلکش پیرائے ، انتہائی جامعیت، عبرتوں، حکمتوں اور اسباق سے لبریز عمدہ طباعت کے ساتھ ایک عظیم شاہکار بن گئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.