رہبر انسانیت سیدنا محمدرسول الله ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ ہیں۔ آپ ﷺ کی اتباع کیے بغیر دنیا و آخرت میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوسکتی۔ اسی لیے آپ کسی کی ذات بابرکات اور عظیم کارناموں پر سب سے زیادہ کتابیں لکھی گئی ہیں۔ کتب سیرت کے اس ہجوم نجوم میں دار السلام کا زیر نظر سیرت انسائیکلو پیڈیا اللؤلؤ المكنون اپنی نوعیت کا نہایت منور، منفرد اور ممتاز علمی و تحقیقی ارمغانِ عقیدت ہے۔ ان شاء اللہ آپ کو اس کے مطالعے سے رسالت مآب ﷺ کی مقدس زندگی کے ہرگوشے کے بارے میں علم و بصیرت کی بھر پور روشنی ملے گی۔
Reviews
There are no reviews yet.