صحابہ کرام رضی الله عنهم کے منتخب سنہرے واقعات

1,590.00

عبدالمالک مجاھد | دارالسلام

5 in stock

اللہ کےرسول ﷺ کے صحابہ کی جماعت ان شخصیات پر مشتمل ہے جنہیں اللہ تعالی نے براہ راست صحبت نبوی سے بہرہ ور فرمایا۔ قرآن مجید ان کی تعریف میں رطب اللسان ہے۔ احادیث مبارکہ ان کے فضائل و کمالات کے تذکروں سے بھر پور ہیں۔ آپ ﷺ بار بار تا کید فرماتے تھے کہ میرے صحابہ کو کچھ نہ کہنا۔ انہیں ہمیشہ اچھے انداز میں یاد کرنا۔ ان کے درجات اللہ کے ہاں اس قدر بلند ہیں کہ تم احد پہاڑ کے برابر سونا اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور میر اصحابی آدھ سیر جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو تمہارا پہاڑ برابر سونا میرے صحابی کے معمولی صدقہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ صحابہ نے باہمی ربط و تنظیم اور ڈسپلن کا جو شاندار مظاہرہ اہل دنیا کے سامنے پیش کیا اقوام عالم اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ آپ ﷺ کے تمام صحابہ عادل ہیں۔ یعنی جب ایک صحابی رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث امت کے سامنے پیش کر دے تو اس میں شک کے اظہار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔ صحابہ کرام کی تربیت ہی اس انداز سے کی گئی ہے کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ پر جھوٹ باندھنے کی ہمت کر ہی نہیں سکتے۔ اگر مسلمان کے دل سے صحابہ کی محبت نکال دی جائے تو اس کے ساتھ ہی اس کے دل سے حدیث اور سنت کی محبت بھی نکل جائے گی ۔ جب سنت ہی چلی گئی تو زندگی بے کار ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ان شاء اللہ آپ کے دل میں صحابہ کی محبت وعقیدت کے زمزمے پہننے لگیں گے۔

Weight 1.060 kg
Dimensions 24 × 5 × 17 cm
Book Author

عبدالمالک مجاہد

Cover Type

ہارڑ کئور

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “صحابہ کرام رضی الله عنهم کے منتخب سنہرے واقعات”