رسول اللہ ﷺ کے دس ساتھی وہ ہیں جنھیں ﷺ آپ نے ان کی زندگی ہیں میں جنت کی بشارت دے دی تھی۔ یہ عشرہ مبشرہ کہلاتے ہیں یعنی بشارت دیے گئے دس صحابی۔ ان میں چاروں خلفائے راشدین ابوبکر و عمر عثمان وعلی اور طلحہ وزبیر، سعد وعبد الرحمن اور سعید وابوعبیدہ شامل ہیں۔ ان پاک نہاد ہستیوں نے رسول کریم ﷺ سے براہ راست فیض پایا اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو امت تک پہنچانے میں گرانقدر حصہ لیا۔ ان اجل صحابہ کرام کی سیرت و کردار ہمارے لیے سامان ہدایت اور تعلیم وتربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔
اصحاب عشرہ مبشرہ کی سیرت کے چیدہ چیدہ واقعات کا یہ خوبصورت مجموعہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے تا کہ وہ اسلام کی ان عظیم ہستیوں کے پاکیزہ کردار وعمل سے آگاہ ہو سکیں اور اس کی روشنی میں ان کی زندگی حسن تربیت سے آراستہ ہو سکے ۔ بچوں کے علاوہ بڑے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ صحابہ کرام کی باتیں ہر مسلمان کے لیے نورہسیرت اور واجب التعمیل ہیں۔ ان پاکباز ہستیوں کی سیرت اور سوانح حیات سے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی روشن کر کے دنیا وآخرت میں کا میابی پائیے۔
Weight | .215 kg |
---|---|
Dimensions | 17 × 3 × 24 cm |
Book Author | عبدالمالک مجاہد |
Cover Type | سافٹ کئور |
Pages | 80 |
Publisher | Darussalam Publishers & Distributors |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.