پیارے بچوں کے لیے 60 قرآنی آیات

380.00

عبدالمالک مجاہد | دارالسلام

20 in stock

قرآن پاک بلاشبہ پوری کائنات کے لیے اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس میں بنی نوع انسان کے لیے ہر طرح کی رہنمائی موجود ہے۔ قرآن پاک پڑھنے اور یاد کرنے کا بہت ہی زیادہ اجر و ثواب ہے ۔ یہاں ہم نے چھوٹے بچوں اور بڑوں کے لیے 60 قرآنی آیات جمع کی ہیں۔ چھوٹے بچوں کی زبان سے قرآنی آیات ادا ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ ان آیات کو جمع کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بچوں اور بڑوں کے لیے ان آیات کا یاد کرنا اور سمجھنا آسان ہو۔ ان آیات میں ہماری تربیت کے دروس اور اسباق بھی موجود ہیں۔

قارئین کرام! اگر بچے روز مرہ زندگی میں قرآنی آیات پڑھیں گے اور ان آیات کا حوالہ اپنی گفتگو میں دیں گے تو معاشرہ بہت خوبصورت اور پاکیزہ ہو جائے گا۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے گھروں کے ماحول کو بدلیں۔ بچے اور بڑے اپنی روز مرہ کی گفتگو میں قرآنی آیات اور اللہ کے رسول ﷺ کی احادیث کا حوالہ دیں تو معاشرے کی تعلیم و تربیت قرآنی منبج اور سنت رسول صلی علم ﷺ کے مطابق ہو۔

Dimensions 24 × 3 × 17 cm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “پیارے بچوں کے لیے 60 قرآنی آیات”