آبِ حیات – تجربات ومشاھدات

760.00

محمد یحییٰ خان | دارالسلام

1 in stock

دنیا میں انسان مختلف طبیعتوں کے مالک ہیں، اور ان کے پیشے، کاروبار اور مصروفیات مختلف ہیں۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجا ئیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔ کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟

کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے۔

آب حیات” سینئر صحافی محمد بیچی خاں کے زندگی بھر کے تجربات، مشاہدات اور تاثرات پر پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے۔ یہ آپ بیتی بھی ہے اور جگ بیتی بھی۔ اس میں ایک طرف علم کی لگن ، حسن خیال اور حسن عمل کا سبق ہے اور دوسری طرف علم کی اہمیت ، نیکی سے محبت ، بے ہمتی اور افسردگی کے خطرناک نتائج، شکر نعمت کی برکت، راہ اعتدال کی افادیت، وقت کی قدر شناسی اور عبادات کی ضرورت پر کما حقہ روشنی ڈالی گئی ہے۔ طرز بیان دلچسپ سلیس اور نفیس پیرا یہ لیے ہوئے ہے، نیز قومی زندگی کے بعض اہم گوشے اور سلاطین اور دینی و سیاسی مشاہیر کے دلکش واقعات اس طرح بیان کیے گئے ہیں کہ ہر موضوع سبق آموز اور دل میں اُتر جانے والا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں توحید کے اثبات اور اوہام و بدعات کی نفی کے ساتھ ساتھ ”خواجہ
خضر کی شخصیت کے گرد بنے گئے افسانوں کے تارو پود بکھیر دیے گئے ہیں۔ بچے، بوڑھے، عورتیں اور مرد کبھی اس گرانقدر کتاب سے استفادہ کر کے اپنی زندگی کے ان گوشوں کو منور کر سکتے ہیں جہاں روشنی کی اشد ضرورت ہے۔ گونا گوں آلائشوں کا شکار ہونے کے خطرات سے دو چار نو جوانو کے لیے یہ کتاب خاص طور پر آب حیات کا کام دے گی کہ اس کا ہر عنوان سبق آموز اور بصیرت افروز ہے۔ عقیدہ توحید اور ایمان کی پختگی اور اعلیٰ پیمانے پر کردار سازی دار السلام کا مطلوب و مقصود ہے اور یہ کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کا مطالعہ ہر فرد و بشر کو بالیقین صداقت کا راستہ  دکھائے گا اور ہدایت کی روشنی ان کی زندگی کو تابناک

بناتی چلی جائے گی!
مؤلف کے نظریات اور عبارات سے ارادہ دار السلام کا کلی اتفاق ضروری نہیں۔

Weight 0.400 kg
Dimensions 21 × 2 × 14 cm
Book Author

محمد یحییٰ خان

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

268

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “آبِ حیات – تجربات ومشاھدات”