اسماء اللہ الحسنی – اللہ تعالی کے ننانوے 99 خوبصورت نام

450.00

فضیلۃ الشیخ محمد صالح العثیمین | دارالسلام

اس مختصر سی کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام معانی اور مختصر تشریح کے ساتھ بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیے جارہے ہیں تا کہ ہماری نو جوان نسل، ہمارے بچے، بہنیں اور ہم سب ان کو یاد کریں، ان کی حفاظت کریں اور ان ناموں سے اللہ تعالی کو پکاریں اور التجا ئیں کریں۔

3 in stock

عرض ناشر
محترم قارئین ، قرآن کریم میں ارشاد باری ہے، وَلِلهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا
” اللہ تعالیٰ کے انتہائی خوبصورت نام ہیں اسے اس کے نام لے کر پکارو”

انسانی فطرت ہے کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے، تدبیریں ناکام ہوتی اور امید یں ساتھ چھوڑتی ہیں، جب ذرائع محدود اور راستے مسدود نظر آتے ہیں تو انسان اللہ تعالیٰ سے ہی فریاد کرتا ہے۔ جب سمندر کی بھری ہوئی موجیں تند و تیز ہواؤں کے ساتھ مل کر کشتیوں کی طرف بڑھتی ہیں تو کشتی والے فریاد کرتے ہیں یا اللہ یا اللہ۔ جب مسافر صحراء میں بھٹک جاتے ہیں تو وہ پکار اٹھتے ہیں یا اللہ یا اللہ ۔ اس بے بسی کے عالم میں خالق حقیقی ہی کا سہارا کام آتا ہے، اس نے خود ہی کہا ہے ( ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم ” مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔”

اس مختصر سی کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام معانی اور مختصر تشریح کے ساتھ بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیے جارہے ہیں تا کہ ہماری نو جوان نسل، ہمارے بچے، بہنیں اور ہم سب ان کو یاد کریں، ان کی حفاظت کریں اور ان ناموں سے اللہ تعالی کو پکاریں اور التجا ئیں کریں۔

ہمارے ہادی و مرشد سیدالمرسلین حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ کے ننانوے، ایک کم سونام ہیں ، جو بھی ان کی حفاظت کرے گا جنت میں داخل ہوگا۔ وہ وتر یعنی طاق ہے اور وتر کوہی پسند کرتا ہے۔۔ اہل علم کے مطابق حفاظت سے مراد ان ناموں کو ذکر اور پکار کیلئے یاد کرنا ان میں سے ہر نام کا مفہوم جانا، ان پر غور کرنا اپنی زندگی کو ان کے مطابق ڈھالنا اور وہ ساری صفات اپنے اندر پیدا کرنا ہے جن کا تقاضا یہ پیارے نام ہم سے کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے خوبصورت نام بہت سے نامور علمائے کرام نے جمع کئے ہیں، ہم نے یہ اسمائے حسنی سعودی عرب کے مشہور عالم دین محمد بن صالح العثیمین کی کتاب ” القواعد المثلی ” سے لیے ہیں۔ انھوں نے یہ سارے اسماء قرآن کریم یا حدیث شریف سے اخذ کیے ہیں۔

یہ نام جس قدر خوبصورت ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ ان کی ڈیزائنگ اور طباعت ان کے شایان شان ہو۔ ہم اپنے اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں اس کا فیصلہ تو قارئین کرام کریں گے۔ تاہم اگر ہمارے بچے اور نوجوان ان کو زبانی یاد کر لیں تو میں سمجھوں گا کہ ہماری محنت ٹھکانے لگ گئی۔ میں برادر عزیز شہزاد احمد کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نہایت محنت اور خوبصورتی سے ان ناموں کی ڈیزائننگ کی، کیلی گرافی امین ارمان صاحب نے بہت محبت اور شوق سے کی۔ راقم الحروف خود گھنٹوں اس کام کو دیکھتا رہا اور ڈیزائنگ میں مناسب تبدیلیاں بھی کروا تارہا۔اللہ تعالی سب کی
کاوش کو قبول فرمائے۔

قارئین کی دلچسپی کیلئے عرض ہے کہ اس خوبصورت کتاب کو انگلش فرنچ، انڈو پیشی اور دیگر زبانوںمیں بھی شائع کیا جارہاہے۔
خادم کتاب وسنت ، عبدالمالک مجاہد
اپریل 2011

Weight 0.239 kg
Dimensions 20 × 2 × 14 cm
Book Author

فضیلۃ الشیخ محمد صالح العثیمین

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

104

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اسماء اللہ الحسنی – اللہ تعالی کے ننانوے 99 خوبصورت نام”