ہمارے معاشرے میں بلوغت اور بلوغت کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرنا باعث شرم سمجھا جاتا ہے، اس لیے والدین کبھی کبھی بچوں سے اس موضوع پر بات نہیں کرتے اس لیے بچے ان معاملات کے بارے میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں سے ڈھکے چھپے الفاظ میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عام طور پر حاصل شدہ معلومات غلط اور ادھوری ہی ہوتی ہیں۔
والدین کا کردار اس ضمن میں بہت اہم ہوتا ہے۔ والدین کو اپنی ذمہ داری معاشرے پر نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ بچوں کی خودی مناسب طور پر رہنمائی کرنی چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ جیسے ہی بچوں میں بلوغت کے آثار دیکھیں تو وہ خود ہی انہیں مناسب وقت پر آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کی صحیح طریقے سے رہنمائی کریں کیونکہ والدین ہی صحیح معنوں میں اپنی اولاد کے ساتھ مخلص ہو سکتے ہیں اور بچوں کو درست معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ کتاب والدین اور بچوں دونوں کی رہنمائی کرے گی کہ قرآن و سنت اور میڈیکل سائنس کے تناظر میں بلوغت کے مسائل سے کیسے عہدہ برا ہوا جائے۔









Reviews
There are no reviews yet.