ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ (اقراء) اور يٰۤاَيُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مٰۤا اُنْزِلَ اِلَيْكَ اے رسول ﷺ اسے پہنچا دیجئے جو تیرے رب کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا۔۔۔۔الک (مائدہ : 5)
رسول ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کے چیرے کو حسن وجمال سے ترو تازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی ضدئث سنی پھر اسے لوگوں تک پہنچایا۔ بسا اوقات جس کو (حدیث) پہنچائی جاتی ہے وہ سننے والے سے زیادہ حفاظت کرنے والا ہوتا ہے۔ (سنن ابن ماجہ)
قرآن وحدیث کے ان اارشادات کو مدنظر رکھتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فريضہ بعض علماء کے نزدیک فرض عین او ربعض کےنزدیک فرض کفایہ قرار پایا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی مسلمان کےلیے اس فريضہ سے مفر نہیں ہے اور نہیں تو کم ازکم اپنی اولاد کی تربیت کےلیے ہرمسلمان پر لازم ہے کہ وہ قرآ ن وحدیث سے اتنا علم ضرور حاصل کرے کہ اسلام کے بنیادی عقائد اور اسلامی معاشرہ سے متعلق احادیث کا ایک ذخیرہ ہرمسلمان کےدل ودماغ میں محفوظ ہو تاکہ کتاب وسنت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہم ایک اسلامی معاشرہ کی تشکیل دے سکیں اسی مقصد کے پیش نظر بر صغیر کے معروف مصنف مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی نے معاشرے میں روز مرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس احادیث کا مجموعہ ’’بیاض اربعین‘‘ کے عنوان سے ترتیب دیاہے جسے قبول عام کا درجہ حاصل ہے۔
مکتبہ دارالسلام اس کتاب کی ازسر نو تزئین وطباعت کا اہتمام کرتے یوئے فخر محسوس کر رہا ہے۔ آخر میں ہم دعاگو ہیں کہ بنی نوع انسان اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے اور ہمارے لیے باعث رحمت اور آخرت کا ذخیرہ ثابت ہو۔







Reviews
There are no reviews yet.