بیان القرآن

₹700.00

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی | دارالداعی للنشر والتوزیع، ریاض

20 in stock

عرض مترجم

الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین، اما بعد:

قرآن کریم کا یہ اردو ترجمہ، وہی ترجمہ ہے جو میری تفسیر  تیسیر الرحمٰن لبیان القرآن کے ساتھ اب تک تیرہ بار چھپ چکا ہے، اور جس کی مدح و تعریف عصر حاضر کے بہت سے علماء کرام نے اپنی تقریروں اور تحریروں میں کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ترجمہ قرآن کریم کا صحیح ترین اردو ترجمہ ہے، اور نص قرآنی سے قریب تر ہے، اور اس لائق ہے کہ اسے اردو پڑھنے والوں کے درمیان بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے۔

ادھر کچھ دنوں سے کئی علماء کرام مجھے مشورہ دیتے رہے ہیں کہ نص قرآنی کے اس ترجمہ کو تفسیر تیسیر الرحمٰن لبیان القرآن  سے الگ بھی چھاپا جانا چاہیے، اس لیے کہ یہ ترجمہ، ہر آیت کا ترجمہ الگ الگ ہونے کے باوجود اتنا سلیس اور رواں ہے جسے قاری پڑھتا چلا جاتا ہے، اور قرآن کریم کے عمومی مطالب و معانی کو سمجھتا جاتا ہے، اور تفسیر کی طرف رجوع ہونے کی چنداں ضرورت نہیں پڑتی۔

ہندوستان و پاکستان کے علماء کرام جو دینی جامعات و مدارس میں قرآن کا ترجمہ پڑھانے پر مامور ہیں، ان کی ایک جماعتِ کثیر نے ٹیلیفون اور خطوط کے

ذریعہ اور ملاقاتوں کے وقت زبانی مجھے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ  کہ ا  کہ اب وہ میرے ترجمہ کی مدد سے ہی  طلبہ کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھاتے ہیں، نیز ثقہ راویوں کے ذریعہ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ کشمیر (ہند) کی ڈھائی تین سو مسجدوں میں اب میرے اسی ترجمہ کے ذریعہ قرآن کریم کا درس دیا جا رہا ہے، وللہ الحمد۔

اور اب سعودی عرب میں سیکڑوں اردو بولنے والے گھرانوں میں بہت سی بیٹیاں اور بہنیں اور بیٹے اور بھائی میرے ہی ترجمہ قرآن کریم کے ذریعہ قرآن فہمی کی مجلسیں سجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی اس بے حساب داد و دہش اور نعمت عظمیٰ کے لئے میں اپنے رب ذوالجلال والاکرام کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہوگا۔

احباب و اخوان کی انہی نیک خواہشوں، اور دعوت و ارشاد کی راہ میں میرے ترجمہ کی اسی قبولیتِ عام کے پیش نظر دارالداعی ریاض، اسے نہایت اہتمام کے ساتھ نص قرآنی کے ساتھ تفسیر تفسیر الرحمن سے الگ شائع کر رہا ہے، تاکہ یہ ترجمہ ہر اردو بولنے والے تک پہنچ سکے، اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ و صلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم تسلیماً کثیراً۔

(ڈاکٹر محمد لقمان السلفی)

Weight 0.725 kg
Dimensions 17 × 8 × 12 cm
Book Author

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

872

Publisher

دارالداعی للنشر والتوزیع، ریاض

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “بیان القرآن”