مقدمہ

ضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله

ہمارے شیخ عبدالرحمن بن ناصر سعدی کی تفسیر جو کہ تیسیر الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان  کے نام سے موسوم ہے، بہترین تفاسیر میں شمار ہوتی ہے کیونکہ اس کی بہت سی امتیازی خصوصیات ہیں۔

۔ اس کی عبارت بہت آسان اور واضح ہے جسے راسخ اہل علم اور کم علم رکھنے والے حضرات بھی آسانی سے سمجھ لیتے ہیں۔

۔ حشو اور تطویل سے اجتناب کیا گیا ہے جس میں وقت کے ضیاع اور دینی انتشار کے سوا کوئی فائدہ نہیں۔

۔ خلافیات کے ذکر سے گریز کیا گیا ہے البتہ اگر اختلاف قوی ہے اور اس کو بیان کرنے کی ضرورت ہے تو اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ قاری کے لحاظ سے یہ امتیازی خصوصیت بہت اہم ہے کیونکہ اس طرح کسی ایک چیز پر اس کا فہم جسم جاتا ہے۔ 

۔ اس میں صفات الہیہ کی آیات کے ضمن میں سلف کے منہج کو اختیار کیا گیا ہے چنانچہ اس میں کسی قسم کی تحریف ہے نہ کوئی ایسی تاویل ہی ہے جو کلام الہی سے اللہ تعالیٰ کی مراد کی مخالف ہو۔ اس لئے یہ غیر عقیدہ کو واضح اور راسخ کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔

۵۔ آیات جن احکام اور فوائد پر دلالت کرتی ہیں، ان میں نہایت دقیق استنباط کیا گیا ہے۔ بعض آیات میں یہ استنباط نمایاں نظر آتا ہے مثلاً سورۃ المائدہ میں آیت وضو جہاں انہوں نے پچاس احکام مستنبط کئے ہیں اور اسی طرح سورہ ص “ میں سید نادا و د اور سیدنا سلیمان علیہ سلام کے قصہ میں باریک بینی سے استنباط کیا ہے۔ 

– یہ کتاب تفسیر اور اخلاق فاضلہ کے ضمن میں تربیت کی کتاب ہے جیسا کہ سورۃ الاعراف میں اللہ تعالیٰ کے ارشاد خُذِ الْعَفْوَوَأمُرُ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَهِلِينَ ﴾ (الاعراف: ۱۹۹/۷) (اے نبی ) در گزر کرنے کا رویہ اختیار کیجئے، معروف کاموں کا حکم دیجئے اور جاہلوں سے کنارہ کیجئے ۔ میں واضح ہے۔ بنا بریں میں ہر اس شخص کو جو کتب تفسیر کا دلدادہ ہے مشورہ دیتا ہوں کہ اس کا کتب خانہ اس بلند پایہ تفسیر سے خالی نہ ہو۔

میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس عظیم تفسیر کے مؤلف اور قارئین کو نفع پہنچائے۔ إِنَّهُ كَرِيمٌ جَوادٌ وَصَلَّى اللهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَ مَنْ تَبِعَهُمْ بِاحْسَان

محمد صالح العثيمين

۱۵رمضان ۱۴۱۶ھ (سعودی عرب)

Weight 4.998 kg
Dimensions 24 × 25 × 17 cm
Book Author

عبدالرحمن بن ناصر السعدی

Translator(s)

حافظ صلاح الدین یوسف

Cover Type

ہارڑ کئور

Pages

2987

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تفسیر السعدی 3 جلد”