ہر ذی روح کی زندگی حیات بعدالممات کا دیباچہ ہے۔ موت وہ اٹل حقیقت ہے جو دینوی زندگی کے عقائد و اعمال پر جزا و سزا کا نظام مرتب کرتی ہے۔ زندگی کی طرح موت بھی ایک امانت ہے جس میں غیر شرعی امور کو اختیار کر کے ہم اس میں خیانت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ہر مرنے والا مسلمان اس بات کا شرعی حق رکھتا ہے کہ اس کے پسماندگان اس کی تجہیز و تدفین کے عمل کو سنت کے مطابق ادا کریں۔
انسانی زندگی کا یہی وہ مرحلہ ہے جسے احکامِ شریعت سے بے خبر لوگ رسوم و رواجات اور شرک و بدعات کا مجموعہ بنا دیتے ہیں۔ اس مختصر کتاب میں بیمار پرسی کے آداب، میت کے غسل کا طریقہ، تکفین کے احکام، جنازے کی نماز کا مسنون طریقہ، اور قبروں کی زیارت کے شرعی اسلوب پرمستند حوالوں سے رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
آج ملتِ اسلامیہ کا ایک بڑا حصہ ان تعلیمات سے بے خبر مرنے والوں کے غم میں سوگوار ہونے کے باوجود اس طریقۂ کار سے بے خبر اور غافل ہے جو اس موقع کا شرعی تقاضا ہے۔ آئیے ہم اس معتبر کتاب کے مطالعہ سے اپنے بچھڑنے والو کو شرعی آداب کے ساتھ رخصت کر سکیں۔
اس کتاب کی پیشکش میں دارالسلام نے اپنے روایتی ذوقِ طباعت کا اظہار کیا ہے۔ یہ کتابچہ اختصار کے باوجود اس موضوع پر ایک دائرۃ المعارف کی شان رکھتا ہے۔ ہر وہ شخص جو مرنے پر یقین رکھتا ہے اس کے لیے اس کا مطالعہ ناگزیر ہے۔








Reviews
There are no reviews yet.