جنت میں داخلہ اور دوزخ سے نجات

125.00

 عبداللہ بن جاراللہ بن ابراھیم | دارالسلام

10 in stock

اللہ تعالیٰ کی بے شمار مخلوقات میں سے جنت اور جہنم بھی ہیں۔ بظاہر یہ وہ مقامات ہیں جن کا تعلق انسانی اعمال کی جزا و سزا کے ساتھ ہے۔ مگر توجہ سے سوچا اور سمجھا جائے تو کسی انسان کی حقیقی کامیابی اور کسی بندہ مسلم کی اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ جنت کے دائمی انعامات سے سرفراز کیا جائے اور اس سے بڑھ کرنا کامی اور کیا ہوگی کہ اسے جہنم کے ہولناک غاروں میں دھکیل دیا جائے ۔

یہ جنت اور جہنم کیا ہیں؟ ان کا ٹھیک ٹھیک علم یا تو قرآن مجید کی آیات بینات سے ہوتا ہے یا پھر زبان ﷺ کے ذریعے سے ان کی درست اطلاع ملتی ہے کسی فرد پر اللہ تعالیٰ کا اس سے بڑھ کر انعام اور کیا ہو گا کہ وہ اس کے ذہن اور قلب میں ان دونوں مقامات کا پختہ شعور پیدا کر دے تبھی ممکن ہے کہ انسان کو یہ خبر ہو کہ اس کا ہر عمل یا تو اسے جنت سے قریب تر کر رہا ہے (الحمد للہ ) یا پھر اسے جہنم کی گہرائیوں کی طرف ہانک رہا ہے۔ (العیاذ باللہ )

یہ مختصر سی کتاب جسے عالم عرب کے ممتاز عالم عبد اللہ بن جار اللہ حفظہ اللہ نے عربی زبان میں تحریر کیا ہے جو اس موضوع پر بہت مفید تعلیمات پیش کرتی ہے۔ اس کا ایک رواں سادہ اور سلیس ترجمہ دار السلام کے شعبہ تحقیق نے تیار کیا ہے۔ اس کے مطالعے سے ہر بندہ مسلم کو ان شاء اللہ العزیز شاہراہ جنت پر چلنا آسان ہو جائے گا اور وہ ایسے اعمال سے اپنے آپ کو محفوظ کر لے گا جو اسے جہنم کے دروازوں کی طرف ہانکتے ہیں۔ یہ کتاب ادارے کی بہترین طباعتی روایت کی عکاس ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے عامہ المسلمین کے لیے نافع بنائے آمین یا رب العالمین۔

Weight 0.075 kg
Dimensions 17 × 2 × 12 cm
Book Author

عبداللہ بن جاراللہ بن ابراھیم

Cover Type

سافٹ کئور

Pages

79

Publisher

دارالسلام

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “جنت میں داخلہ اور دوزخ سے نجات”