میرے پیارے رسول محمد صلى الله علم
معزز قارئین کرام ! کچھ عرصہ قبل مصر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں بچوں کے لیے سیرت النبی ﷺ پر لکھی جانیوالی کتب نے بہت متاثر کیا۔ خوبصورت طباعت کی حامل ان کتب میں بچوں کو تمثیلی خاکوں اور تصاویر کے ذریعے اللہ کے ﷺ کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ تصاویر کے ذریعے بچوں کو کہانیاں سنانا اور سمجھانا کوئی نیا کام نہیں لیکن دار السلام نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے بچوں کے لیے کتب مرتب کی جائیں۔ ہمارے قارئین کی طرف سے ملنے والی داد و تحسین ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
قارئین کرام! ہم اپنے گھروں میں دیکھیں تو بچوں کو مختلف ممالک کے ٹی وی چینلز کارٹونز کے ذریعے جو غیر اخلاقی مواد دکھا رہے ہیں، اس سے اپنے بچوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انسانی فطرت ہے کہ وہ تمثیلی خاکوں اور تصاویر سے جلدی چیزوں کو سمجھ لیتا ہے اس لیے بڑی ہمت کر کے ہم نے بچوں کے لیے سیرت کی کتاب میرے پیارے رسول محمد ﷺ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس میں اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کو خاکوں کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خاکوں کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کہیں بھی کسی صحابی یا اللہ کے نبی ﷺ کا کوئی خاکہ نہ بنایا جائے۔ اس کتاب میں جو خا کے بنائے گئے ہیں وہ کفار کے ہیں تا کہ ہمارے بچے واقعات کو ان کے ذریعے سمجھیں اور اللہ کے رسول ﷺ کی سیرت سے واقف ہوسکیں ۔ اگر اس کتاب سے ہمارے بچوں کو سیرت ﷺ کو سمجھنے کا موقع مل جائے تو ہم سمجھیں گے کہ ہماری کوشش کامیاب ہوئی ۔













Reviews
There are no reviews yet.