نمازِ دین کا ایک ایسا اہم ستون ہے کہ اس میں کوتاہی سے پورے دین کے ستون خود بخود منہدم ہو جاتے ہیں اور ایک مسلمان اسے نظر انداز کرکے مسلمان نہیں رہتا۔ کیونکہ رسول اکرم ﷺ نے نماز اور اسلام میں امتیازی فرق نماز ہی کو بتایا ہے۔ ایسی صورت میں نماز کے ارکان اور اجزاء پر کس قدر دھیان دینے کی ضرورت ہے، اندازہ کریں۔ رسول اکرم ﷺ نے تسویۃ الصفوف یعنی صفوں کو یعنی صفیں سیدھی کرنے کو نماز کی تکمیل بتایا ہے اور اس پر امام بخاری نے ایک باب ہی باندھا ہے۔
جبکہ بہت سارے نمازی حضرات کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ صفیں سیدھی کرنے کا اہتمام نہیں کرتے۔ ادارہ دارالسلام صف بندی کے موضوع پر کتاب ہزا کو اسی کی درستگی کے لیے امت کے سامنے پیش کر رہا ہے، جس کی صحیح اسلامی دعوت دنیا کے گوشے گوشے کو اپنی ضوفشانیوں سے منور کر رہی ہے اور شیدایان سنت میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
فللہ الحمد والمنۃ




Reviews
There are no reviews yet.